مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز یکم مارچ2020)پرائمری ہیلتھ سنٹر اونگ میں منعقدہ وزیر اعلی آروگیہ میلہ کا افتتاح کر نے کے بعد ریاستی آبکاری وزیررام نریش اگن ہوتری نے کہا کہ مرکزو ریاستی حکومت دور دراز کے دیہی علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے بہتر صحت کی خدمات فراہمی کے لئے پرعزم ہے، جس کے تحت گاؤں میں رہنے والے لوگوں کے گھر تک ان کی صحت کی دیکھ بھال کر نے کے لئے ہر اتوار کو وزیر اعلی صحت میلہ منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔دور دراز دیہی علاقوں میں قائم ہیلتھ سنٹرز میں ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کو صحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں، اسی طرح اہل افراد کی وزیر اعظم ایوشمان بھارت یوجنا کے تحت گولڈن کارڈز بھی بنائے جارہے ہیں۔ صحت میلوں میں بھی تمام صحت سے متعلق معلومات مفت میں دیئے جارہی ہیں۔ تاکہ لوگوں کو اپنے علاج کے لئے شہروں میں نہ جانا پڑے۔
دیہی باشندوں کی صحت کی بہتر خدمات گھر پر ہی مہیا ہوں ۔یہ حکومت کی منشاء ہے ۔کابینہ وزیر نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی مہتواکانکشی(نہاےت خصوصی) اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر سماج کا ہر طبقہ خوش ہے،اس طرح کی چلائی جانے والی تمام اسکیموں کا اصل مرکز غریب لوگوں کو رکھا گیا ہے چاہیں وہ مرد ہوں یا خواتین ۔ وزیر اعظم آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت اہل افراد کے گولڈن کارڈ بنائے جارہے ہیں ،تاکہ کسی سنگین بیماری کی صورت میں وہ کسی بھی اسپتال میں اپنا علاج مفت میں کرا سکتے ہیں ۔اس اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپیہ تک کا مفت علاج کرایا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام طبی ٹیسٹ سرکاری اسپتالوں میں مفت کئے جارہے ہیں۔ حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کرنے، بچوں کی صحت کی ذمہ داری آنگن واڑی کارکنان، اے این ایم، آشا کو سونپی گئی ہے، حاملہ خواتین کے تمام ٹیسٹ، گاؤں میں واقع آنگن واڑی مرکز، صحت مرکز پر مفت کئے جارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں