تازہ ترین

اتوار، 1 مارچ، 2020

آؤ ہم سب مل کر اپنے اپنے وجود کو بچا نے کی جدو جہد کریں ،شاہ رخ علی

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز یکم مارچ2020)دلت سماج ،اور اوبی سی،سماج کو بھی نئے ایکٹ کے خلاف آواز کو بلند کرنا چاہئے۔صرف ان کے لیڈران کی شاہین باغ یا ملک کے کے جن جن حصوں میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں وہاں صرف شرکت کر نے اور بیان بازی سے مسئلہ کا حل نہیں ہو گا ۔ان باتوں کا اظہار آج نمائندے کے سامنے سماجی کارکن شاہ رخ علی نے کیا ۔انہو نے کہا ہم نے انگریزوں کا دور تو نہی دیکھا ،اور ناہی آزادی حاصل کر نے کےلئے اپنے اجداد کو قربان ہوتے دیکھا ،مگر تاریخ نے سب کچھ واضح طور پر بتا دیا کہ آزادی کس طرح حاصل ہوئی ،عیسوی١٨٥٧ میں صرف مسلم قوم نے آزادی کی جنگ لڑی(جسے کچھ تاریخ سے ناواقف لوگوں نے غدر کا نام دے کر قلم بند کیا) مگر مادر وطن کے لوگوں کی شرکت نہ ہو نے کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی جو ہونا چاہئے تھی۔

اسی طرح اس نئے ایکٹ مخالف جنگ میںتنہا مسلم سماج کو اتنی آسانی سے کامیابی نہیں مل سکتی۔ اس ایکٹ کے خلاف ،دلتوں،اوبی سی جیسے اور بھی سماج کو میدان میں آنا ہوگا۔جس طرح آزادی کی لڑائی آر ،ایس ،ایس کو چھوڑ کر سب نے شرکت کی ،ٹھیک اسی طرح شہریت ترمیمی بل،ریزرویشن ، اورحکومتوں سے تمام ملنے والے مراعات اور اپنے اپنے حقوق کی حفاظت اور بقاء کے لئے جنگ سب کو مل کر ہی لڑنا ہوگی ۔تبھی ہم اپنے حقوقوں کو محفوظ رکھ پائیںگے ، اور یہ جنگ دن دودن کی نہیں ہے ،یہ اپنے وجودوںکی لڑائی سالہا سال لڑنی ہو گی۔شاہ رخ علی نے کہا کہ یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ان نئے ایکٹوں سے مسلم سماج کے بعد سب سے زیادہ متاثر دلت اور او،بی،سی سماج کے لوگ ہو نگے ،اس لئے ان مذکورہ سماجوں کو اپنی اور اپنے نسلوں کے وجود کی فکر کرتے ہوئے مسلموں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad