تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

پوری دنیا والوں کی کامیابی محض قرآنی تعلیمات اور نبیؐ کے اسوہ حسنہ میں ہے۔جیلانی میاں

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز11مارچ2020)جلسہ دستار بندی ورحمت عالم کانفرنس کا آج خانقاہ رشیدیہ آگرہ روڈ مین پوری میں بعد نماز عشاء انعقاد کیا گیا ۔جس میں ٧/ طلباء کی دستار بندی کی گئی ،اس موقعہ پر علمار کرام نے قرآ ن کی عظمت اور اس کی حقانیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ قرآن صرف طاقوں میں سجانے کو نہیں ہے ،بلکہ مکمل انسانیت کے لئے ایک راہِ یدایت ہے۔پوری دنیا والوں کی کامیابی محض قرآنی تعلیمات اور نبیؐ کے اسوہ حسنہ میں ہے ۔یہ ظاہری کامیابیاں جو ہم سب دیکھ رہے ہیں یہ ایک دن سب فنا ہو جائےنگی۔تو فنا ہو نے والی چیزوں کی طرف مت دوڑو،اپنے بزرگوں کے بتائے ہوئے طریقہ نبیؐ پر عمل کرو جو دنیا اور آخرت میں نجات کا واحد سبب ہے ،سید مجاہد اشرف اشرفی جیلانی میاں نے کہا کہ اسلام ایک سچا واحد مذہب ہے ،جو سب سے زیادہ انسانیت کا درس دیتا ہے۔

جیلانی میاں نے کہا کہ جب ہمارے نبیؐ دنیا میں تشریف لائے تو بیٹی کی پیدائش کو ایک معیوب (برا)سمجھا جاتا تھا،بیٹیوں کو مادر شکم میں ہی یا پیدائش کے بعد ان کو زندہ در گور کر دیا جاتاتھا ۔نبیؐ نے اللہ کا فرمان سناتے ہوئے کہا کہ اے لوگو غربت اور مفلسی کی وجہ سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو رزق تو ہم مہیا کرائیں گے رازق تو ہم ہیں۔انہو نے کہا کہ بیٹیاں رحمت ہیں،بیٹیوں کی پیدائش اللہ کی خوشنودی کا سبب ہے۔جیلانی میاں نے کہا کہ آج دنیا والے ہمارے برے کرداراور بد اعمال کی وجہ سے مذہب اسلام کو برا کہ رہے ہیں برا سمجھ رہے ہیں ۔انہو نے کہا کہ دہشت کے لفظ کا اسلام مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔آج دشمنان اسلام نے ایک پروپیکنڈہ چلا رکھا ہے کہ دہشت کو مذہب اسلام سے جوڑ نے کی ناپاک کوشش کر ہے ہیں ۔انہو نے کہا کہ مذہب اسلام دنیاں میں واحدایک ایسا مذہب ہے جو عین انسانی فطرت کے مطابق ہے۔

 انہو نے کہا مذہب اسلام کسی کو بھوکا دیکھنا گوارہ نہیں کرتا وہ کسی کے ناحق قتل کی کیسے اجازت دے سکتا ہے،اس عمل کو کیسے پسند کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بابر کی اولاد نہیں ہیں،ہم خواجہ صاحب کی اولاد ہیں ۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ہمارے آباواجداد ہیں اور ہم ان کے پیروکار ہیں۔خواجہ حضرت معین الدین چشتی کو دیکھئے ان کی سوانح عمری کا مطالعہ کیجئے ،پھر بتائیے کہ اسلام کیسا مذہب ہے ۔انہو نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اسلام کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو ،دونوں جہاں کی کامیابی اسی میں ہے ۔اس موقعہ قابل ذکر حاجی عبد الرحمن خان چشتی ،آفاق میاں،مفتی آزاد صاحب ،ثاقب انور چشتی، محمد عامر، عرفان الٰہی عارف نوری، سمیر چھوٹے، مونس وغیرہ رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad