میرٹھ :'یو این اے نیوز 1مارچ 2020) فرقہ پرستی کی ذہنیت سے بھڑکنے والے تشدد کی چنگاری بجھانے کے لئے سماج میں آپسی اتحاد اور محبت کی فضا قائم کرنا ضروری ہے اور اسی فکر کے ساتھ اب میرٹھ پولیس نے خاص پہل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ میرٹھ پولیس محکمہ اب شہر کی ملی جلی آبادی والے مختلف علاقوں میں ہندو مسلم دوستوں کی کمیٹیوں کے ذریعہ آپسی بھائی چارے کا پیغام دینے کی کوشش انجام دے ربا ہے میرٹھ شہر کے پرانے علاقے آج بھی ملی جلی آبادی کے ذریعہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور ملے جلے سماجی تانے بانے کی مثال پیش کرتے ہیں
شہر کے ایسے پرانے علاقوں میں ہندو مسلم افراد کی آپسی دوستی اور بھائی چارے کی مثالیں بھی موجود ہیں جومختلف مواقع پر نظر آجاتی ہیں۔ گزشتہ دنوں شہر میں خراب ہوئے ماحول کو سنبھالنے اور لوگوں کے درمیان آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھنے میں ایسے لوگوں نے ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ سماج کے ایسے ہی افراد
کی تشکیل دیکر آپسی اتحادکا پیغام پیش کرنے کی ایک بہترین پیش رفت کرنے کی میرٹھ پولیس نے کوشش کی ہے۔ پولیس کی اس پیش رفت سے قبل بھی سماج کے یہ افراد اپنی کوششیں اور خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور پولیس کی ان کوششوں کی ستائش بھی کر رہے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ قومی ایکتاسمیتی جیسی کمیٹیوں کو پھر سے زندہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اسی ضرورت کے تحت کی جا رہی ایک کوشش ہے
ملی جلی آبادی والے علاقوں میں اس طرح کی مثال پیش کرنے والے افراد کی ۱۰ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو ہر تہواروں اور دیگر مواقع پر مشترکہ | پروگراموں کے ذریع لوگوں تک گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرے گی ۔ وہیں سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور شہر کی معزز شخصیات نے میرٹھ پولیس کی اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے اس نیک کام میں سبھی کے بھر پور تعاون ہونے کی بات کہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں