جونپور : (یو این اے نیوز 1مارچ 2020) اتر پردیش کے ضلع جونپور میں چیف پوسٹ آفس میں کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ہندوستان سے چین جانے والے سبھی قسم کے پارسل وخطوط پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ پوسٹ آفس کے ہیڈ رام نواس کمار نے یہاں بتایا کہ کرونا وائرس سے محکمہ ڈاک بھی خائف ہے۔
اسی ڈر کی وجہ سے جہاں چین سے آنے والا پارسل خطوط وغیرہ پر بین الاقوامی ائیر پورٹ پر ہی روک دیا گیا ہے ۔ ہندوستان سے چین جانے والے سبھی قسم کے پارسل خطوط کی بکنگ پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس کے وائرل کی وجہ سے محکمہ ڈاک کی جانب سے سبھی قسم کے پارسل خطوط کی بکنگ نہیں کی جاسکے گی
جن لوگوں کوئی چیز بھی بھیجنی ہے تو کرونا تاوائرس کے حملے کے اختتام تک کا انتظار کرنا ہوگا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں