جونپور(یو این اے نیوز 22مارچ 2020)جنتا کرفیو کے تعلق سے ضلع بھر سے جو خبریں موصول ہورہی ہیں وہ یہ بتارہی ہیں کی جنتا کرفیو پوری طرح سے کامیاب ہے عوام نے اپنی طرف سے پوری طرح سے تعاون کیا ہے شاہ گنج تحصیل حلقہ کے قرب و جوار کے گاؤں وقصبوں میں بھی جنتا کرفیو پوری طرح سے کامیاب ہے۔اتوار کی صبح 7بجے سے رات 9 بجے تک چلنے والے جنتا کرفیو سے عوام کی طرف سے کسی طرح کی بدنظمی دیکھنے کو نہیں ملی۔شاہ گنج مارکیٹ ،کھیتاسرائے بازار ،آزاد بازار ،گورینی بازار ۔مانی کلاں بازار وغیرہ میں جنتا کرفیو کی وجہ سے سناٹا پسرا نظر آیا لوگ اپنے اپنے گھروں میں نظر بندی کیطرح بیٹھنے میں عافیت سمجھی۔اور وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کا پورا پورا خیال کیا ۔کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع گورینی بازار ۔یونس پور بازار ۔مانی کلاں بازار سمیت علاقے کی سبھی بڑی چھوٹی مارکیٹ بند رہیں۔
اسی طرح ضلع شہر کے اردو بازار ،چار سو چوراہا ۔سبزی منڈی ،سمیت پورا شہر میں جنتا کرفیو کا اثر چھایا رہا ، موضع رفیع پور ۔سونگر ۔بھڑ کڑہاں سمدہاں ۔لپری جیسے گاؤں میں جنتا کرفیو کا لوگوں نے پالن کیا واضح ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی ادتھ ناتھ یوگی آج گورکھپور میں موجود ہیں ۔وہ وہیں سے افسران کو حکم دے رہیں۔شام پانچ بجے گورکھ دھام مندر سے گھنٹی بجاکر عوام کا حوصلہ بڑھائیں گے وزیر اعلی نے کہا خود اعتمادی پیدا کریں اور عوام کو بیدار کرکے اس مہاماری کیخلاف لڑائی کو کامیاب بنائے کرونا ہارے گا بھارت جیتے گا۔ریاست میں اب تک کروانا وائرس کے 27 معاملے سامنے آئے ہیں ان مین سے 11 ٹھیک ہوچکے ہیں ہمیں آگے بھی کرفیو کے لئے تیار رہنا ہوگا


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں