تازہ ترین

جمعرات، 12 مارچ، 2020

ہولی کا تہوار ہم سب کو بھائی چارہ کے ساتھ رہنے کا پیغام دیتا ہے

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز12مارچ2020)دیوبند کی سماجی تنظیم وکاس اور سرکشا سمیتی دیوبند کی جانب سے ہولی ملن کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاداسلامیہ انٹر کالج میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت سابق مرکزی وزیر سعید الزماں نے کی اور نظامت کے فرائض سیول کورٹ دیوبند کے سینئر وکیل تحسین خان نے انجام دئیے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کا تہوار ہم سب کو آپس میں میل محبت اور بھائی چارہ کے ساتھ رہنے کا پیغام دیتا ہے۔ میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سینی،چودھری راجپال سنگھ اور دیوبند چیئر مین کے نمائندہ جمال الدین انصاری نے بھی شرکت کی اور میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ ہولی کا تہوار رنگوں کا تہوار ہے۔

اس تہوار میں روٹھے ہوئے لوگوں کو پیار محبت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اور آپس میں ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر دل صاف کرکے گلے ملا جاتا ہے آج ہمیں آپس میں بھی ایک دوسرے کو ہولی کے رنگوں کے ذریعہ سے یہی پیغام دینا ہے۔ اس موقع پر سیٹھ کلدیپ کمار، چودھری راج پال سنگھ، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، عبدالہادی خاں ایڈوکیٹ، اشوک گپتا، ونود گپتا، راج کشور گپتا، ونود پرکاش گپتا، نیتا مظاہر حسن، منصور انور خاں ایڈوکیٹ، ایوب بیگ،عدیل صدیقی، حاجی نثار احمد، ڈاکٹر مزمل حسن حافظ عثمان، ڈاکٹر محمد اعظم، دیوی دیال شرما، نجم عثمانی،نیرج کنسل،سندیپ گپتا،شاہنواز اور رضوان قاسمی ایڈوکیٹ وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad