دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 23مارچ2020)کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ضلع سہارنپور کو لاک ڈاؤن کئے جانے کا اثر دیوبند میں بھی نظر آیا۔ضروری اشیاء کی دکانات پر لوگوں کی بھاری بھیڑ موجود رہی،غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں گھوم رہے لوگوں اور بازاروں میں بھیڑ کا سبب بنے لوگوں کو پولیس نے سختی دکھاتے ہوئے واپس گھروں کو بھیج دیا،صبح سے ہی شہر سمیت دیہات علاقہ کے لوگ ضروری گھریلو سامان،سبزی دودھ کرانہ کا سامان وغیرہ لینے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے،جسے دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے دو گھنٹہ کی چھوٹ عوام کو دی،اس دوران سبذیاور کرانہ کی دکانوں پر لوگوں کی بھاری بھیڑ بنی رہی،کئی بازاروں میں ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ دیگر کھولی گئی دکانات کو بند کرا دیا اور لاک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کرنے کی اپیل لوگوں سے کی۔مختلف مقامات پر بے وجہ کھڑی بھیڑ کو بھی پولیس نے اپنے گھروں میں واپس جانے کی حدایت دی۔
سبھاش چوک، ایم بی ڈی چوک اور ہائی وے سمیت کئی مقامات پر پولیس نے چیکنگ مہم چلائی اور بلا وجہ اپنی گاڑیوں پر گھوم رہے لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے واپس بھیج دیا،ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر،ایس ڈی ایم دیوبند دیویندر پانڈے،سی او چوب سنگھ اور کوتوالی انچارج یگھ دت شرما علاقہ میں گشت کرتے رہے،ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے کہا کہ کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے حکومت نے لاک ڈاؤن کا قدم اٹھایاہے اس میں سبھی کو تعاون کرنا چاہئے انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پورے دن صرف تین گھنٹہ ضروری اشیاء کی دکانات کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے بعد شہر کے بازاروں میں کھلی کرانہ کی دوکانوں پر ہوئی خریداری کے پیش نظر کئی دوکانوں کاتمام سامان دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہو گیا جس کے سبب دوکان داروں نے سامان خریدنے کے لئے آئے لوگوں کو واپس بھیجا۔اس دوران نگر ادیوگ ویاپار منڈل کے صدر منوج سنگھل نے سی او چوب سنگھ سے ملاقات کر ان سے گھریلو سامان کی خریداری کرنے کے لئے بازار میں آ رہے لوگوں پر سختی نہ برتنے اور دکانداروں سے کی بھی طرح کی بد سلوکی نہ کئے جانے کی اپیل کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں