بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 23مارچ2020) تمام فضیحتوں کے بعد بالآخر آج نگر پنچاےت بھوگاؤں نے قصبہ میں فاکنگ کرائی، کورونا وائرس کو لیکر قصبہ کے لوگوں میں کہیں خوف نظر آتا ہے ،توکچھ لوگ اسے ایک افواہ سمجھ کر نظر انداز کئے ہوئے ہیں ۔ بہر صورت قصبہ میں صفائی کے لئے سبھی لوگ آواز بلند کر رہے تھے ۔ا بھی گزشتہ دنو سوشل میڈیا فیس بک پر قصبہ میں صاف صفائی کو لیکر پوسٹ کی گئی تھی ،جس میں مختلف لوگوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا ،کسی نے کہا کہ قصبہ کا چیر مین علم داں نہیں ہے ،جسے ملک و بیرونی ملک کے حالات سے آگاہی نہیں ہے۔
وہ کورونا وائرس کی حقیت کو نہیں سمجھ رہے ہیں، اگر سمجھےں گے تبھی تو اپنے قصبہ میں کچھ بہتر اقتدام کر سکیں گے۔وہیں ایک شخص نے کہا کہ ہم تسلیم کر لےتے ہیں کہ اگرچیرمین پڑھا لکھا نہیں ہے تونگر پنچاےت کے ایگزیکٹیو افسر تو پڑھے لکھیں تعلیم یافتہ ہیں ۔ ان کو تو حالات کے مد نظر قصبہ میں صاف صفائی کا بہتر انتظام کر نا چاہئے تھا۔آج شاید سوشل میڈیا کے متحرک لوگوں کی رائے اور نگر پنچاےت کی کار کردگی پرسوالیہ نشان ،اور فضیحت کے بعد نگر پنچاےت نے قصبہ کے صدر بازار میں مچھروں سے حفاظت کے لئے فاکنگ کرائی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں