تازہ ترین

ہفتہ، 29 فروری، 2020

بریکنگ نیوز :کام کرکے لوٹ رہے محمد عارف کو ظفر آباد ایس ایچ او نے اٹھایا علاقے میں تناؤ کا ماحول

۔نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 28فروری 2020) دلی تشدد کے آج چوتھے روز بھی شمال مشرقی دلی کے سڑکوں پر بہت ہی کم لوگ نظر آئے ایسے میں ایک طرف دلی حکومت اور دلی  پولیس لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کی بات کررہی  لیکن وہیں شمال مشرقی  دلی میں واقع ظفر آباد کے  ایس ایچ او نے عارف نام کے ایک نوجوان کو فرضی مقدمہ میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔واضح رہے عارف کام ختم کرکے ویلکم جارہا تھا۔

ظفراباد پولیس نے گرفتار کیا اور فرضی کٹے کا کیس بناکر اسکو بند کردیا  ۔اس معاملے کی جانکاری  عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ۔

دلی پولیس بہت اچھا کام کررہی اسکے کام کی سراہنا ہونی چاہئے۔ایسے میں یو این اے نیوز اپیل کرتا ہے ہیکہ اس سنھگی قیادت کے ماحول میں ایک ایک قدم بہت پھونک کر رکھنا ہوگا اور اپنی حفاظت اپنے آپ خود کرنی ہوگی ۔آ پس میں بھائی چار کا رشتہ برقرار رکھنا ہوگا۔

واضح رہے 25فروری کو دلی تشدد میں اب تک 40سے زائد لوگوں ہلاک ہوچکے ہیں 200سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہیں جنکا علاج دلی کے مختلف اسپتالوں میں چل رہا جہاں کئی زخمیوں کی حالت بہت نازک بنی ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad