بجنور،چاند پور / محمد شاہد(یو این اے نیوز 13 فروری 2020) شہر کے محلہ سرائے رفیع ( احمد نگر) میں ایک شخص نے اپنی ہی شریک حیات کو اس کے کئی لوگوں سے ناجائز تعلقات کے چلتے طمنچہ سے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جس سے پورے محلے میں سنسنی پھیل گئی،ملی جانکاری کے مطابق محلہ سرائے رفیع( احمد نگر) ساکن محمد ساجد کے مطابق اس کی بیوی بدچلن تھی اور اس کے کئی لوگوں سے ناجائز تعلقات تھے اور وہ آئے دن لوگوں کے ساتھ گاڑیوں میں گھومتی رہتی تھی ،آج شام پانچ بجے کے قریب ساجد نے جب اپنی بیوی دلشاد جہاں کو گھر پر نہیں دیکھا تو وہ اسے تلاش کرتا ہوا پڑوسی کے گھر پہنچا جہاں اس کی بیوی بیٹھی ہوئی تھی۔
تبھی اس نے 315 بور کے ایک طمنچے سے اپنی بیوی کو گولی مار دی جو کہ اس کی کنپٹی پر جا لگی ،گولی لگتے ہی دلشادجہاں 35برس کی موقع پر ہی موت ہوگئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور قاتل ساجد کو حراست میں لے لیا ،قتل کا سبب ملزم ساجد کے مطابق اس کی بیوی کے کئی لوگوں سے ناجائز تعلقات تھے اور اس کی بیوی نے اسے ابھی چار چھ دن پہلے کچھ لوگوں سے سے پٹوایا بھی تھا، وہ اپنی بیوی کے غلط چال چلن سے نہایت ہی پریشان چل رہا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں