تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

زمانہ آج بھی قرآن ہی سے فیض پائے گا: مفتی مسعود احمد

دھن گھٹا،رپورٹ عقیل احمد خان(یواین اے نیوز21فروری2020)مدرسہ عربیہ اطہر العلوم امرڈوبھا میں درجہ حفظ کے تین طلبہ محمد اجمل ابن حامد رضا محمد یوسف ابن محفوظ الرحمن،محمد احمد ابن مختار احمد  کے حفظ مکمل کرنے پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس کو مدرسہ اطہر العلوم امرڈوبھا کے صدر مدرس مفتی مسعود احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہاکہ قرآن مقدس بہت ہی اہم کتاب ہے ،اور قرآن کے جیسا بدل کوئی آج تک نہ لا سکا ہے اور نہ ہی لاسکتا ہے اس کا ایک ایک نقطہ حتی کہ رسم الخط بھی محفوظ ہے۔

اور آج ہم سرخرو اور ترقی اسی وقت حاصل کرسکتے ہیں جب قرآن سے ہمارا تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو، زمانہ میں اگر کوئی انقلاب اور تغیر ہوسکتا ہے تو وہ کتاب اللہ کے بغیر ناممکن ہے، اس لئے قرآن مقدس سے رستہ ہمیں استوار کرنے کی اشد ضرورت ہےاس موقع پر حافظ وقاری دلشاد احمد ثاقبی, حافظ مسعود احمد، مختار احمد،قاری عبد المؤمن،محفوظ الرحمن،حامد رضا وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad