اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 20فروری2020) پچھلے دنوں ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انچارج مسز پرینکا گاندھی ، بلریا گنج کے جوہر پارک میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران پولس کی بربریت کے شکار لوگوں سے ملاقات کے لئے بلریاگنج پہنچیں تھیں۔ پرینکا گاندھی نے انابیہ ایمان نامی ایک چھوٹی سی لڑکی سے بھی ملاقات کی تھیں، انابیہ اس تحریک کے دوران ہونے والی پولیس بربریت سے خوفزدہ تھی، پرینکا گاندھی نے انابیہ کے آنسو پونچھتے ہوئے بہادر لڑکی بننے کو کہا تھا۔ کانگریس کی رہنما نے لڑکی سے کہا کہ جب وہ خوفزدہ ہوں تو مجھے فون کرلینا۔
بدھ کے روزاتر پردیش کانگریس اقلیتی محکمہ انچارج اور چیئرمین شاہنواز عالم اور کانگریس پارٹی اعظم گڑھ کے ضلعی صدر پروین کمار سنگھ ، بچی کے نام تحائف اور ایک خط لے کرانابیہ کے گھر پہنچے انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انا بیہ کے لئے یہ تحفہ اورخط بھیجی ہیں۔ اس موقع پر نثار احمد ، دنیش یادو ، برجش سنگھ ، عقیل الرحمٰن، انیرود رائے ، نجم شمیم ، عبد الرحمن ، پونیت رائے ، ناز عرف چھوٹکن ، جاوید وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں