رپورٹ۔دانیال خان دیوبند:(یو این اے نیوز 9 فروری 2020)دیوبند کے قریبی گاؤں سالہا پور میں واقع ایک اسکول میں تعلیمی خدمات انجام دینے والے معذور ٹیچر کو بچے کو ڈانٹنا اس وقت بھاری پڑ گیا جو بچے کے اہل خانہ نے اسے راستے میں مارپیٹ کر زخمی کر دیا،زخمی ٹیچر نے تین ملزمان کے خلاف پولیس سے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق محلہ کائستھ واڑہ کے رہنے والے سبیل نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ وہ گاؤں سالہا پور کے اسکول میں بچوں کو پڑھاتا ہے اور وہ ایک پیر سے معذور ہے،متاثرہ کے مطابق اس نے کلاس روم میں گاؤں سلونی پیر ماجرہ کے رہنے والے ایک طالب علم کو ڈانٹ دیا تھا،جس کے بعد طالبعلم کے والد نے اسکول میں آکر اسکے ساتھ بد سلوکی کی،اتنا ہی نہیں جب وہ اسکول سے رکشاء میں گھر واپس لوٹ رہا تھا تبھی راستہ میں مقبرہ رجواہے کے موڈ پر پہلے سے ہی اسکے آنے کا انتظار کر رہے تین لوگوں نے اس پر لاٹھا ڈنڈوں سے حملہ کر دیا
،جس کے سبب اس کے ایک ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔متاثرہ نے کوتوالی میں دو لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے تین لوگوں کے خلاف کارروائی کئے جانے کو تحریر دی ہے،کوتوالی انچارج نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کرا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں