تازہ ترین

منگل، 11 فروری، 2020

نم آنکھوں سےمحمد ارسلان و محمد آصف ہوئے سپرد خاک! جنازے میں امڈ پڑا پورا اعظم گڑھ۔

سرائے میر (یواین اے نیوز11فروری2020)اعظم گڑھ ضلع کے شیرواں گاؤں و سرائے میر کے پانچ نوجوانوں کا پھولپور کوتوالی علاقے کے جگدیش پورگاؤں کے قریب بھیانک سڑک حادثے ہوگیا تھا جس میں  دو نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی،جبکہ تین نوجوانوں کو پھولپور کے طاہر میموریل ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا،جہاں ایک کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ان دو موتوں سے پورا خطہ صدمے میں ہے۔آپ کو بتادیں کی پیر کی شام چھ بجے کے قریب ایک کار اینٹ سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی جس سے کار پلٹ گئی کار میں سوارپانچ نوجوانوں میں دو نوجوان آصف اور ارسلان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

 واضح رہے کی پھولپور کوتوالی علاقہ کے سیدپور میں ہورہے کرکٹ میچ میں میچ کھیل کر گھر واپس لوٹ رہے تھے۔آج دوپہر میں مرحوم محمد ارسلان مرحوم محمد آصف ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اپنے آبائی قبر ستان میں سپرد خاک ہوئے۔اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرماے آمین انکے درجات کو بلند فرماے آمین۔نماز جنازہ جامعہ شرعیہ فیض االعلوم کے مسجد صحابہ رض کے گراونڈ میں بیت العلوم کے ناظم اعلی حضرت مفتی احمد اللہ صاحب کی امامت میں ادا کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق تقریبا دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔پورا ماحول سوگوار تھا ہر ایک غمغین تھا،تا حد نگاہ افراد ہی افراد نظر آرہے تھے،شیرواں نہر سے اسرولی موڑ تک گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad