لدھیانہ شاہین باغ میں بابا صاحب ڈاکٹربھیم راؤں امبیڈکر کے پڑپوتے کی آمد
لدھیانہ /مستقیم(یواین اے نیوز27فروری2020)مسلمان اس بات پر فخر کریں کے وہ وقت کے ظالم حکمرانوں سے تمام بھارتیوں کی شہریت بچانے کیلئے اندولن کر رہے ہیں اسی لئے ملک کی تمام اقوام شاہین باغ کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار یہاں مقامی شاہین باغ احتجاج میں مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے ممبئی سے خصوصی طور پر تشریف لائے آئین ہند مرتب بابا صاحب ڈا کٹر بیم راؤں امبیڈکر کے پڑپوتے جناب راج رتن امبیڈکر نے اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے پرداد کے ساتھ جنگ آزادی میں شامل رہے رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی مرحوم کے شہر میں بنائے گئے شاہین باغ میں حاضر ہوا ہوں،شری راج رتن امبیڈکر نے کہا کہ کوئی بھی بارتیہ یہ غلط فہمی ذہن میں نہ رکھے کہ یہ قانون سی اے اے این پی آر اور این آر سی صرف مسلمانوں کے خلاف ہے اگر یہ کالے قانون نافذ ہو گئے تو ملک کی ساری آبادی کو اپنی شہریت ثابت کرمی ہوگی اور اسی فیصد لوگ اس دیش میں ایسے ہیں جن کے پاس اپنے والدین کے کاغذات نہیں ہیں۔
راج رتن امبیڈکر نے کہا کے آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ کو شہریت کو ثبوت ماننے سے انکار کرنے والے ملک کے ہوم منسٹر امت شاہ کو چاہئے کہ وہ پہلے ان ووٹر کارڈوں کے ذریعہ بنی اپنی سرکار کا استعفیٰ راشٹر پتی کو پیش کریںپھر اس پر غور کیا جائیگا کہ یہ شناختی کارڈ سحی ہیں کہ نہیں، انہوں نے کہا کہ دیش کے آئین کو بچانے کیلئے دلتوں کو پہلے آنا چاہئے تھا لیکن اس معاملہ میں ہمارے مسلمان بھائی بازی لے گئے، آج دیش بھر میں جس انداز سے آپ لوگ آئین کو بچانے کیلئے قربانی دے رہے ہیں اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے دلت آپ کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ اس ظالم فرقعہ پرست سرکار کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دیا جائیگا،دہلی میں ہوئے فسادات کو سوچی سمجھی سازش بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دنگے نہیں نسل کشی ہے۔
جسے ہرگز برداشت نہیں کرینگے، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے جناب راج رتن امبیڈکر کا استقابل کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا شاہین باغ دہلی کے شاہین باغ کی ایک شاخ ہے ہم اپنی ماں بہنوں بیٹیوں کی جانب سے شروع کی گئی اس تحریک میں آخری دم تک ساتھ دینگے، انہوں نے پنجاب میں تمام اقوام کے لوگ روزانہ شاہین باغ کے احتجاج میں شامل ہوکر فرقعہ پرستوں کو منھ توڑ جواب دے رہے ہیں قابل ذکر ہیکہ آج لدھیانہ شاہین باغ میں جمالپور وشوکرما کالونی،سے صدر محمد ربانی، مسجد شکتی نکر سے حاجی نوشاد، محمد قمر الدین، حاجی تحسین، محمد یعقوب، محمد احسان، محمد عزیزاللہ، محمد یاد علی کی قیادت میں کواتین کے تین قافلے پہنچے، نیز مصنف ابھے سنگھ، قاری منصور، دھرم جیت سنگھ، گرواندر سنگھ، سجاد عالم، نرندر بلگا، جے ویر سنگھ، محمد شاہنوانز احرار، قاری محمد معیراج، نے بھی خطاب کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں