تازہ ترین

جمعرات، 27 فروری، 2020

دعوۃ الحق کا ایک روزہ اجتماع آج

دھن گھٹا،سنت کبیر نگر،عقیل احمد(یواین اے نیوز27فروری2020)سمریاواں بلاک میں واقع مشہور ومعروف قدیم ادارہ مدرسہ عربیہ خلیلیہ تعلیم الاسلام میں ایک روزہ دینی تبلیغی دعوتی اجتماع کا انعقاد آج یعنی  28 فروری بروز جمعہ کو کیا جائے گا،جس میں کل پانچ نشستیں ہوگی،پہلی نشست فجر کے بعد معلومات مسجد واعمال مساجد اور درس قرآن،دوسری نشست صبح 9 بجے سے تعلیم ومواعظ، تیسری نشست نماز جمعہ کے بعد عقائد ومعاملات پر مشتمل ہوگی،چوتھی نشست بعد نمازِ عصر اور آخری نشست بعد نمازِ مغرب ہوگی۔

 جس میں علماء کرام کے نورانی بیانات ہونگے،اس پروگرام میں پیر طریقت رہبر شریعت مولانا الشاہ افضال الرحمٰن خلیفہ محی السنہ الحاج مولانا ابرار الحق صاحب علیہ الرحمہ،مولانا نثار احمد قاسمی صدرالمدرسین دارالعلوم الاسلامیہ بستی،مولانا معشوق احمد مظاہری جنرل سکریٹری جمیعت علماء سنت کبیر نگر شرکت کریں گےمذکورہ اطلاع کنوینر حافظ ریاض احمد حمیدی اور مولانا شہزاد احمد ندوی نے دیتے ہوئے لوگوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad