تازہ ترین

بدھ، 19 فروری، 2020

ڈیوٹی کے دوران شراب کے نشہ میں بد مست پولس اہلکارہوا لائن حاضر عوام کے ساتھ نا روا سلوک کر نے پرسپرنٹنڈٹ اجے کمار پانڈے نے اٹھایا قدم

 بھوگاؤں،مین پوری حافظ محمد ذاکر۔(یو این اے نیوز 19فروری 2020) پولس کا فریادیوں کے ساتھ یا عوام عوام کے ساتھ بہتر نہیں رہتا،کئی مرتبہ حکومتی سطح سے بھی اوربڑے افسران کی جانب سے پولس کو یہ تنبیہ کی جا  تی رہتی ہے،کہ عوام کے خصوصاً فریادیوں کے ساتھ اچھا سلوک اور برتاؤ کیا جائے،مگر پولس تو پولس ہے،وہ تو وردی پہنے کے بعد سب انسانیت کے رشتوں کو بھی بھول جاتے ہیں،ان کو کسی بھی اپنے بڑے افسر کا حکم یا حکومتی فرمان کی فکر نہیں رہتی،پولس کے ناروا سلوک کا ایک واقعہ ضلع مین پوری کے قصبہ بھوگاؤں میں پیش آیا،جس کو سنجیدگی  لیتے ہوئے ضلع  پولس کپتان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک پولس اہلکار کو لائن حاضر کر دیا،
فوٹو:مین پوری سپرنٹنڈٹ اجے کمار پانڈے

موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ بھوگاؤں کے محلہ بڑابازار میں ایک شخص کی اپنے ہی اہل خانہ سے کچھ کہا سنی ہو گئی،اسی درمیان کسی نے 112نمبر پولس کو فون پر اطلاع دیدی،112 پولس کے اہلکار جب موقعہ پر پہنچے تو وہاں پہلے سے سے موجود کچھ محلہ کے لوگ بات کو طول نہ دیکر آپسی صلح سمجھوتہ کی بات کر رہے تھے،اسی درمیان وردی کا رعب اور انگور کی بیٹی کے نشہ میں بد مست پولس اہلکار سشیل چودھری نے صلح سمجھوتہ کرانے موجود ایک شخص کے ساتھ کچھ حد سے زیادہ نازیبہ سلوک کیا، کسی پر بھی ہاتھ اٹھانا اور گالیوں کی بوچھار کرنا تو پولس کی عام عادت ہے،اسی طرح مقدمہ میں پھنسائے جانے اور جیل میں ڈالنے کی دھمکی تو ہر وقت پولس کی زبان پر رہتی ہے،

اسی اثنا کسی نامعلوم شخص نے پولس سپرنٹنڈٹ اجے کمار پانڈے کو فون پر واقعہ کی اطلاع دیدی،ضلع کے انتظامات کو بہتر بنا نے کی ہر  ممکن کوشش کر نے والے ضلع پولس کپتان اجے کمار نے اس معاملہ کو بڑے ہپی سنجیدگی سے لیتے ہوئے،مین پوری سے چل کر قصبہ بھوگاؤں کچھ ہی ساعت میں پہنچ گئے،موقعہ پر پہنچ کر ضروری معلومات حاصل کی،پولس کا طبی معائنہ کرایا،جس میں یہ ثابت ہوا کہ پولس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران نشہ کی حالت میں تھا،سپرنٹنڈٹ اجے کمار پانڈے نے فوری کارراوائی کرتے ہوئے پولس اہلکار سشیل چودھری کو ان کے اس ناروا سلوک پر لائن حاضر کر دیا،کپتان کی اس فوری کارروائی موضوع بحث بنی ہوئی ہے،


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad