تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اولو العزم لوگوں کا کام ہے:جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طلباء پر لاٹھی چارج کی مذمت، محمد حسان ندوی

دھن گھٹا،سنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد خان(یواین اے نیوز 10فروری2020) تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مہولی کی جامع مسجد میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس کو مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات سے مسلمانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرنا چاہئیے کیونکہ حالات سے گبھراجانا یہ ہمت والوں کا شیوہ نہیں ہے، مولانا نے کہا ایمان کے ساتھ آزمائش کو ہونا یقینی ہی کیونکہ قرآن مقدس میں اس کا تذکرہ موجود ہے۔

مولانا نے کہا حکومتیں کفر کے ساتھ تو چل سکتی ہیں،لیکن ظلم کے ساتھ نہیں،ظلم اللہ کو ناپسند ہے اور رحم اللہ کو پسند ہے،اس لئے بندہ مومن کو چاہئیے کہ مسلم غیر مسلم سب کے ساتھ رحم اور عفو کا معاملہ کرے اور بندوں پر ظلم کرنے سے حتی المقدور بچتا رہے اس موقع پر ماسٹر انعام اللہ،حافظ محمد عیسی،فھیم انظر،ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی،ماسٹر مجیب اللہ، حافظ محمد شاداب، عبد الغنی،ریان احمد اور ایان احمد سمیت درجنوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طلباء پر لاٹھی چارج کرنا اور طلباء کو بے رحمی سے مارنا پیٹا یہ کسی بھی حال میں درست نہیں ہے،اس کی مختلف سیاسی اور سماجی لوگوں نے اس کی سخت مذمت کی ہے، مشہور عالم دین  مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے نمائندہ رشٹیہ سہارا سے ایک خصوصی نشست کے دوران کہ انھوں نیکہا کہا کہ ہر ملک میں علم سے اور حصول علم سے ایسا لگاؤ ہوتا ہے اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک کے اندر جس طرح سے بچوں پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں۔

 یہ کسی بھی صورت میں روا نہیں ہے، مشہور ملی شخصیت حافظ زبیر احمد نے کہا جامعہ کے بچوں کے ساتھ پولیس نے بربریت کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے ساتھ بد تمیزی کی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، مفتی احتشام الحق مظاہری نے کہا کہ اس طرح سے طلباء پر لاٹھیاں برسانا اور ان کو زدوکوب کرنا یہ ہمارے ملک میں ہونا بڑے ہی افسوس کی بات ہے اور ہم اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad