تازہ ترین

منگل، 25 فروری، 2020

دہلی جل رہی ہے،اور مودی حکومت ٹرمپ کو گھمانے میں بزی ہے،التجا مفتی

نئی دہلی(یواین اے نیوز 25فروری2020)پی ڈی پی کے سربراہ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے پیر کے روز کہا کہ ایک طرف دہلی جل رہی ہے ، اسی لاکھ کشمیری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ، دوسری جانب ، حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی میراث صابر متی آشرم کے غیر ملکی معززین کے دورے کے دوران ہی یادکیاجاتا ہے۔

التجا نے ٹویٹ کیا ، 'ایک طرف دہلی جل رہی ہے اور 80 لاکھ کشمیری اپنے حقوق سے محروم ہیں ، دوسری طرف' ہائی ٹی 'اور' نمستے ٹرمپ 'کو خوش آمدید کیا جارہا ہے۔ مہاتما گاندھی کی میراث صرف غیرملکی معززین کو سابرمتی آشرم کے دورے کے دوران ہی یاد آتاہے۔ ان کی باتوں کو بہت پہلے ہی فراموش کر دیا گیا ہے۔

محبوبہ مفتی کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹنے کے بعد 5 اگست کو تحویل میں لیا گیا تھا ، جس کے بعد التجا انکا ٹویٹر اکاؤنٹ چلارہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ہزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا،جب کہ وہ گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد موتیرا اسٹیڈیم پہنچے۔اور موتیرا اسٹیڈیم پہنچ کر انہوں نے 'نمستے ٹرمپ' پروگرام سے خطاب کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad