مظفرنگر،شاہدحسینی(یواین اے نیوز 29فروری2020)قومی اردو زبان برائے فر و غ نئی دہلی کے تعاون سے ایک روزہ سیمنار ربان ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بعنوان ہندوستان میں اردو زبان کے نئے تکنیکی وسائل اور امکانات پر تعمیر ملت اسلامیہ اسکول کے وسیع ہال میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بال وکاس ادھیکار ی راجیش کمار رہے سیمنار میں اردو مصنف و اسکالر ڈاکٹر صداقت دیوبندی نے کہا کہ اردو زبان وادب آج صرف ایک مذہب کے ماننے والوں تک محدود رہ تھی جن علاقوں میں اردو لکھنے پڑھنے کا چلن تھا وہاں اردو اخبارات کتابیں رسالے آسانی سے مل جاتے تھے لیکن عام انسان تک یہ چیزیں نہیں پہنچ پاتی تھیں آج سوشل میڈیا کے دور میں اردو اخبارات رسالے اور ویڈیو کی شکل میں اردو مشاعرے سننے و دیکھے جانے لگے۔
فیض عام ڈگری کالج کے پروفیسر ڈاکٹر اسلم نے کہا کہ اردو ایک میٹھی زبان ہے آج اردو کے فر وغ میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتیں بھی پیچھے نہیں ہیں یہ برابر کی شریک ہیں آر،بی،ڈی ڈ گری کالج بجنور کی پروفیسر چاندنی عباسی نے آج کے تکنیکی دور میں اردو زبان کے فرو غ میں اضافے کی بات کہی مہمان خصوصی راجیش کمار نے کہا کہ اردو زبان ملک کی گنگا جمنی تہذیب ہے اردو کے عنوان پر سیمینار منعقد ہونے سے اردو زبان کو فرو غ ملے گا اردو کے فروغ کے لئے سبھی تنظیموں کو کوشش کرنی چاہئے اردو اکادمی سے ایوارڈ یافتہ ایاز احمد طالب،ڈاکٹر تنویر گوہر،اخبار مشرق سے شاہد حسینی،ڈی،اے،وی ڈگری کالج مظفر نگر کی پروفیسر ڈاکٹر رو ہی جاوید،عبدالحق سحرو غیر ہ مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار کی صدارت مولانا سفیر احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر الطاف مشعل بخوبی انجام دینے آخر میں سوسائٹی کے سکریٹری مصور و صدر وسیم احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں