لکھنؤ(یو این اے نیوز 19فروری 2020) ایودھیا میں مندر بنانے کے لئے بنایاگیا جنم بھومی تیرتھ نیاس ٹرسٹ کی دہلی میں آج پہلی میٹنگ ہوئی وہیں اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے مودی حکومت سے مسجد ببانے کے لئے ٹرسٹ بنانے کے لئے سوال پوچھا ہے۔ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے حکومت سے سوال کیا ہیکہ اپ جیسے رام مندر تعمیر کےلئے ٹرسٹ بنا سکتے ہیں تو مسجد کے لئے کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کی ملک تو سبکا ہے اور سبھی کے لئے ہے۔
وہیں راکانپا جنرل سکریٹری پرفل پٹیل نے دلی میں رام مندر کو لیکر ہورہی میٹنگ کے بارے میں سوال پر کہا ۔ساری پارٹیوں نے بھارت میں پہلے ہی ایک بات رکھی تھی۔کورٹ کی جب بھی بات آئیگی ہم اس کو مانگے ۔کورٹ کا جو فیصلہ ہوا سبھی نے مان لیا امن چین اور بھائی چارہ سبھی کے درمیان بنا رہے ۔یہ تنازعہ ہمیشہ کےلئے ختم ہوجائے یہی سبکی فکر تھی۔واضح رہے آج لکھنؤ میں راکانپا نے ریاستی سطح پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جسمیں قومی صدر شرد پوار بھی شامل ہوئے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں