تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

این آرسی کے خلاف مظاہرہ کرنے والی لڑکیوں کے سامنے فحش حرکات۔ دہلی کالج میں شرمناک واردات

نئی دہلی(یواین اے نیوز 10فروری2020) یہاں گارگی کا لج کے طلباء نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ شرابیوں کا بڑا گروپ کا لج میں پروگرام کے دوران گھس آیا اور گروپ کے لوگوں نے طالبات کے سامنے مشت زنی کی ، دست درازی کی اور ان کو ہراساں کیا ۔ طلباء نے بتایا کہ یہ لوگ باہر سے آئے تھے اور انہوں نے طالبات کو ہراساں کیا اور ان کو واش روم میں بند کیا ۔ کالج میں تین دن کے خاص پروگرام ریوری‘‘ کے دوران یہ واقعہ ہوا اور طلباء نے بتایا کہ وہ قریب میں سی اے اے ریلی میں شریک تھے۔

 ایک سوشل میڈ یا کی پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں گارگی کالج کے طلباء نے کہا ہے کہ وہ شراب پئے ہوئے تھے اور ادھیڑ عمر کے لوگ تھے جنہوں نے طالبات کے سامنے مشت زنی کی لڑکیوں کے چیخنے پر یہ لوگ ہنسنے لگے۔گرگی کالج کی ایک طالبہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈیا ٹو ڈان کو بتایا کہ مرد ٹرکوں میں آئے اور پروگرام میں 4/30 بجے گھس گئے کئی گھنٹے تک لڑکیوں کو ہراساں کیا اور 9بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا ۔ ایک دوسرے سوشل میڈ یا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، ان کو واش روم میں بند کیا گیا۔ گرین پارک میٹرو کے قریب ان کا پیچھا کیا گیا، بلیوں کی آواز نکالی گئی اور پروگرام کے دوران ان سے بدسلوکی کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad