تازہ ترین

جمعرات، 13 فروری، 2020

پانی اور آکسیجن کے بغیر زندگی کا ایک منٹ بھی تصور نہیں کیا جا سکتا:ڈی،ایم

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 13 فروری 2020)دریائے عیسن کے کنارے تجاوزات کرنے والوں کو نوٹس جاری کیے جائیں، جہاں دریا پر مستقل تجاوزات ہیں، انہیں تجاوزات ہٹانے کے لئے 15 دن کا وقت دیا جانا چاہئے، جہاں عارضی تجاوزات ہیں اسے فوری طور پر ہٹایا جائے، اسی طرح ضلع کے قدیم اور مشہور تالابوں کی بھی تجاوزات کو مہم چلا کر ہٹایاجائے، تالابوں کی صفائی اور تزئین کاری و آرائش کی جائے،، شہری علاقوں میں واقع تالابوں کو تیار کیا جائے، قدرتی پانی کو یکجا کر نے کی کوشش کی جائے ، تاکہ سال بھرسال پانی کی دستیابی بنی رہے ، ندیوں، نہروں، تالابوں، ہریالیوں، ندیوں کے کنارے کنارے والے کاشتکار، نہریں آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی کے لئے ہر ایک کی شرکت ضروری ہے، اگر ندیوں میں پانی دستیاب ہو تو زیرزمینی پانی کی سطح میں بہتری آئے گی۔

مذکورہ ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے آج عیسن ندی میں کروالہ کے پیچھے، چادیشور مندر کے قریب دیوی مندر پنڈال کے قریب تعمیر کیے جارہے چیک ڈیم کی صفائی مہم کے وقت اظہار کئے ، انہوں نے کہا کہ ندی میں بہت گندگی ہے، بہت سی جگہوں پر دلدل ہے، جسے صاف کرنا بہت ضروری ہے، اور اس کام کو ہر حال میں 02-03 دن میں مکمل کرنا ہوگا تاکہ پانی آنے سے پہلے صفائی کا کام مکمل کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ قدرتی چیزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہی پانی کا بحران، بڑھتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی، بارش میں کمی، ترقی کے نام پر درختوں کی کٹائی، زمینی پانی کا زیادہ فضول خرچہ ، آنے والے وقتوں کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔

 ہم سب کو اب سے اس طرف دھیان دینا ہوگا، ہر شخص کو درخت لگانا ہوں گے، اور ان کی دیکھ ریکھ بھی کرنی ہوگی، تاکہ پانی کی گرتی ہوئی سطح کو روکیں، بارش کے پانی کی بربادی روکنی ہوگی،مسٹر سنگھ نے کہا کہ زمین پر پانی کی آلودگی ایک پریشانی بن رہی ہے ،جس کا اثر براہ راست انسانوں، جانوروں پر پڑ رہا ہے، پانی بہت سارے ذرائع سے آلودہ ہو رہا ہے، تازہ پانی زمین پر زندگی کا بنیادی ذریعہ ہے، کوئی بھی جاندار کچھ دن کھانے کے بغیر گزار سکتا ہے، لیکن پانی اور آکسیجن کے بغیر زندگی کا ایک منٹ بھی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad