جے پور(یواین اے نیوز20فروری2020)راجستھان کے ناگور میں چوری کے الزام میں دو دلت بھائیوں کو زدوکوب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کا بتایا جارہا ہے۔ پٹرول پمپ کے ملازمین نے چوری کے الزام میں دونوں بھائیوں کو بری طرح سے پیٹا اور مبینہ طور پر پرائیویٹ پارٹ پر پیٹرول ڈال دیا۔
اس معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مار پیٹ کے اس واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ جس میں کچھ لوگ ناگور شہر کے ایک گاؤں میں پٹرول پمپ پر دو بھائیوں میں سے ایک کو پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ 24 سالہ نوجوان اپنے چچیرے بھائی کے ساتھ پیٹرول پمپ گیاتھا۔

حملے کے بعد ، ملزمان باز نہیں آئے،انہوں نے مبینہ طور پر ان نوجوان کے پرائیویٹ پارٹ میں پیٹرول ڈال دیا۔دونوں بھائیوں کی پولیس میں شکایت کے بعد بدھ کے روز اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔سینئر پولیس آفیسر راجپال سنگھ نے کہا ، "پمپ کے ملازمین نے چوری کے الزام میں دو بھائیوں کو بری طرح پیٹا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز شکایت درج کروائی ہے۔"پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں