تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

وہ چیز جس کے کھانے سے مردوں کے باپ بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے، سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا

نئی دہلی(یواین اے نیوز 22جنور2020) مچھلی کا تیل بے شمار طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا مردوں کے لیے ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مرد اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کا تیل مردوں کی افزائش نسل کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔ یہ مردوں میں سپرمز کی تعداد بڑھاتا ہے اور اس ان کے خصیوں کا سائز بھی بڑا ہوتا ہے۔ یہ مردوں کی مجموعی جنسی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور ایسے مردوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

 جنہیں اولاد کے حصول میں مشکل درپیش ہے۔یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں کچھ مردوں کو اومیگا 3فیٹی ایسڈز کی حامل گولیاں کھلائیں اور ان میں سپرمز کی تعداد اور خصیوں کے سائز کا جائزہ لیتے رہے۔ 90دن بعد ان مردوں میں جنسی تعلق کے بعد خارج ہونے والے نطفے کی مقدار میں 0.64ملی لیٹرکا اضافہ ہو گیا تھااور ان کے خصیوں کا سائز بھی 1.5ملی لیٹر بڑھ گیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ 98مردوں کو یہ گولیاں کھلائی گئیں۔ ان میں سے 12میں سپرمز کی تعداد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طے کردہ پیمانے سے کم تھی۔ 90دن بعد ان میں بھی یہ تعداد بڑھ کر اس پیمانے سے زائد ہو گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad