آج دن بھر سے دہلی کے لکشمی نگر خوریجی علاقے میں پٹرول پمپ کے پاس ہماری مائیں بہنیں اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں اتری ہوئی ہیں ظالم حکومت اور سَنگھی غنڈہ گردی کے خلاف آندولن چھیڑ دیا ہے، ماں بہنوں کے اس جانباز عزم و حوصلے کو سو سلام ان کی آنچل پر اٹے گردوغبار کو سَلام یہ خواتین ہندوستان میں بھاجپائی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف ایک اور شاہین باغ کا جانفزا منظر پیش کررہی ہیں
لیکن اب ان کے خلاف دہلی کی ظالم اور بے رحم پولیس ایکشن لینے جارہی ہے، پرامن طریقے سے جاری اس احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھمکیوں اور بدتمیزی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے دہلی پولیس کے حالیہ مہینے کی درندگی والی کارروائیوں کے تناظرمیں اس پولیس فورس سے کچھ بھی بعید نہیں ہے غالباﹰ اب تک یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ UAH کے علاوہ وہاں کوئی اور ذمہ داران موجود نہیں ہیں .
دہلی میں موجود مسلمان تنظیموں اور عام مسلمانوں کا یہ ملّی فریضہ ہےکہ وہ خواتین کے اس احتجاجی آندولن کو مضبوط رکھنے کے لیے جوق در جوق وہاں پہنچیں، یہ احتجاج طاقتور ہونا بہت ضروری ہے_جو لوگ دہلی میں نہیں ہیں وہ سوشل میڈیا ذرائع پر اس ایشو کو وائرل کریں
سمیع اللّٰہ خان
جنرل سیکریٹری: کاروان امن و انصاف

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں