رپورٹ حافظ محمد ذاکر.بھوگاؤں،مین پوری ۔(یو این اے نیوز 13جنوری 2020) ایس ڈی ایم بھوگاؤں نے گرام اہروہہ میں سیکڑوں بیگہ گرام سبھا کی اراضی پر ٹریکٹر چلا کر دبنگئی سے بوئی گئی گندم کی فصل کو اکھاڑ نے کا حکم دیا ہے، ایس ڈی ایم نے دبنگو کی جانب سے بوئی گئی گندم کی فصل کو تحصیلدار اور انسپکٹر انچارج کی نگرانی میں تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ لیکھ پال کی تحریر پر رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے،اہروہ گاؤں کی گرام سبھا کی اراضی پر زمین مافیاؤں کے ذریعہ غیر قانونی قبضے کا ذکر ہر خاص و عام کی زبان پر ہے، واضح رہے گذشتہ 2018 میں تحصیلدار کی طرف سے 7 لوگوں کے خلاف 7 لکھ پال، ایک قانون گو سمیت 52 افراد کے خلاف بھی ایک رپورٹ درج کی گئی ہے،
مذکورہ زمین کو قرق کئے جانے کے بعد بھی زمین مافیا اسی زمین پر، آلو، چاول اور گندم کی بوائی کر رہے ہیں، پھر سے گرام سبھا کی اراضی پرقبضہ کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، منسوخ کئے گئے زمینی کاغزات کو پھر سے زمین مافیاؤں کی جانب سے گرام سبھا کی 405 بیگہ اراضی پر مخفی طور پر اور لیکھ پالوں کی ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بار پھرمتنازع زمین پر فصل کی بوائی کی ہے،جیسے ہی لیکھ پالوں کی ہڑتال اختتام کو پہنچی، گرام اہرووا کے گرام پردھان نمائندہ برجندر سنگھ چوہان عرف پپو نے انتظامیہ کو گندم کی فصل کی بوائی کے بارے میں آگاہ کیا، ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ کو لیکھ پالوں کی ٹیم نے آگاہ کیا،اور ایس ڈی ایم پی سی آریا کو غیر قانونی فصل کے بارے میں آگاہ کیا،
لہذا ایس ڈی ایم نے گندم کی فصل کو تباہ کرکے گرام سبھا کی پوری اراضی خالی کرنے کا حکم دیا ہے، ایس ڈی ایم نے تحصیلدار کمل کمار سنگھ اور کوتوالی انچارج انسپکٹر پہؤپ سنگھ کو حکم دیا کہ وہ 10 جنوری کو لکھ پال پردیپ کمار سکسینہ کے ذریعہ دزمین مافیاؤں کے خلاف دی گئی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے ساتھ ہی ٹریکٹر چلا کر پوری فصل کو اکھاڑ دیں،اور زمین کو آزاد کرائیں،
ایس ڈی ایم پی سی آریہ نیلیکھ پالوں کی ٹیم تشکیل دی، علاقائی قانون گو سریش سنگھ راٹھور کی سربراہی میں لیکھ پالوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے،جس میں پردیپ کمار سکسینہ، سمیت کمار سنگھ، ہرویش سنگھ اور موتی لال شریک ہیں،
ان لوگوں کی فصل پر ٹریکٹر چلے گا اور ایف آئی آر درج کی جائے گی،
راکیش، وملیش ولد کشوری لال، رہائشی نگلہ دیپا، شیامابابو ولد اوجاگر، رام چندر ولد ہوری لال ساکن اہیروا، پشپا دیوی، پرمود کمار ستیہ پال، رام ویر، مہندر سنگھ، سیتارام وغیرہ کے خلاف کارروائی ہوگی،

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں