شیموگہ(یواین اے نیوز13جنوری2020) این آر سی،سی اے اے کی مخالفت میں ملک بھر میں کئے جارہے احتجاجات کے دوران سنگھی دہشتگردوں کی بربریت پہ پولس اور انتظامیہ کے دوہرے رویہ پہ سوال اٹھاتے ہوئے اصل قصور وار آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کے دہشتگردوں کو سزا دینے کی مانگ کی گئی ہے،شیموگہ پیس شعبہ خواتین کی جانب سے پریس کانفرنس کرکے بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد اور دیگر کئی بیقصور طلبا و سماجی کارکنان کو جلد از جلد رہا کرنے کے ساتھ زخمی احتجاجیوں کو بہتر علاج اور معاوضہ دینے کی مانگ کی گئی اور کہا کہ پولس کی جانب سے کی جارہی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، آج چندر شیکھر آزاد کے حق میں ہم خواتین نے یہ اقدام اٹھایا ہے ان شائاللہ آئندہ اسی طرح ظلم کے خلاف آواز اٹھائینگے۔
بھلے وہ چندر شیکھر آزاد کی جگہ ڈسوزا ہو، رمیش ہو یا ہرپریت، ہم ذات دھرم سے اٹھ کر انسانیت کی خاطر ملک میں رہنے والے سبھی بھارتیہ ہونے کے ناطے ایک دوسرے کے قدم سے قدم ملاکر ایک دوسرے کی طاقت بنیں گے، ہماری لڑائی اپنے آئین کے تحفظ ملک کی فلاح و بہبودی کے لئے ہے اور جب تک قاتلوں کو سزا دے کر بیگناہ نوجوانوں کو آزاد نہیں کیا جاتا ہم اپنی یہ لڑائی جاری رکھیں گے،پریس کانفرنس کے بعد خواتین کی جانب سے ڈی سیآفس پہنچ کر ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیا گیا ہے، اس موقعہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں احساس نایاب، سلمیٰ یاسمین شامل ہیں، دیگر شرکاء میں شگفتہ، یاسمین اور ناظمہ قابل ذکر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں