رپورٹ ۔دانیال خان .دیوبند:(یو این اے نیوز 14 جنوری 2020)شہر کے سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائی وے پر دوکانداروں کے ذریعہ کئے گئے ناجائز قبضوں کو ایس ڈی ایم دیوبند نے نگر پالیکا اور ہائی وے تعمیر کرنے والی کمپنی ایپکو کے افسران کے ساتھ ملکرختم کرادیا۔ بار بار انتظامیہ کی جانب سے ناجائز قبضوں کو ہٹانے کی وارننگ دئیے جانے کے بعد جب کوئی حل نہیں نکلا تو اب مجبور ہوکر ان غیر قانونی قبضوں کو ختم کرانے کے لئے انتظامیہ نے سخت رخ اپنالیا ہے۔ اسی ضمن میں 14جنوری منگلؒؒؒؒ کے روز ایس ڈی ایم کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم نے جے سی بی مشین اور ہتھوڑوں کی مدد سے مظفر نگر چنگی سے غیر قانونی قبضوں کو ہٹوادیا۔
ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار نے نگر پالیکا اورپولیس ٹیم کو ساتھ لیکر شہرکے بھومیہ کھیڑا مندر، مظفر نگر چنگی،تلہیڑی چنگی،جی ٹی روڑاورجیت گری مندر وغیرہ پر تجاوزات کو ہٹوایا۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے ناجائز طور پر رکھے گئے کھوکھوں اور دوکانوں کے آگے ڈالی گئی ٹین شیڈ کو جے سی بی مشین سے ہٹوایا گیا،ساتھ ہی نالی پر بنے لنٹل وغیرہ کو تڑوایا گیا، تجاوزات ہٹاؤ مہم کے تحت کئی مقامات پر انتظامیہ کو دوکانداروں کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران شبھم ریسٹورنٹ کے مالک کی جانب سے تجاوزات کو ہٹانے پر احتجاج کرنے کی پاداش میں فوراً حراست میں لے لیا گیا، لیکن کچھ دیر کے بعد انتظامیہ نے اسے سخت انتباہ دینے کے بعد چھوڑ دیا۔
ایس ڈی ایم نے دوکانداروں کو انتباہ دیا کہ اگر دوبارہ مذکورہ مقامات پر ناجائز قبضہ کئے گئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس دوران علاقہ میں افرا تفری کا ماحول بن گیا۔ ایس ڈی ایم راکیش کمارنے کہا کہ شہر میں تجاوزات کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پر ابھی ٹیم نہیں پہنچی ہے وہاں کے لوگ از خود غیر قانونی قبضے ہٹالیں ورنہ تجاوزات ہٹوانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ؒؒ
وہیں ایس ڈی ایم نے نگر پالیکا ملازمین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جن مقامات سے قبضہ ہٹوائے گئے ہیں اگر وہاں پر دوبارہ قبضے پائے گئے تو نگر پالیکا ملازمین کو قصور وار مانتے ہوئے انکے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں