دہلی ۔یو این اے نیوز 15جنوری 2020 ۔خوریجی لکشمی نگر میں شہریت ترمیمی قانون و مودی سرکار کےخلاف خواتین احتجاجی آندولن پر بیٹھی ہوئی ہیں ۔شاہین باغ کی طرح ۔اطلاع کے مطابق ابھی ایک گھنٹہ پہلے رات تین بجے دہلی پولس مع فورس پہنچ کر مظاہرہ کو ختم کروانا چاہتی تھی ،آندولن کاریوں میں سے صدف خاتون کا کہنا کہ ہم لوگوں اپنا احتجاج بہت پر آمن طریقے سے کررہے تھے ۔اس بیچ دلی پولیس مع فورس ہمارے احتجاج میں گھس آئی اور احتجاج کو بند کرانے لگی ۔ڈی ایس پی کی موجودگی میں ہماری لائٹ کے کنیکشن کاٹے دئے گئے۔
ہمارے ٹینٹ کو اکھاڑ دیا گیا ،ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا ۔ہمنے کہا پہلے بجلی چالو کی جائے عورتیں اندھیرے میں ہیں انکے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ہم تمام آندولن کاریوں نے اپنے اپنے موبائل کی لائٹیں جلائیں ۔اور ٹارچ وغیرہ جلایا ۔جسکے بعد لائٹ چالو کی گئی ۔صدف کا کہنا کہ پولیس والوں کے ساتھ باہری لوگ بھی آئے تھے ۔رات کافی ہوجانے کی وجہ سے بہت سے لوگ جا چکے تھے لیکن جیسے ان لوگوں کو دلی پولیس کی ان گندی حرکت کے بارے میں معلوم ہوا وہ اور علاقے لوگ ایک بڑی تعداد میں جمع ہونے لگے جس دیکھ کر فی الحال پولیس واپس چلی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں