تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

آبکاری وزیر را م نریش اگنیہوتری نے گاؤں نگلہ لؤ میں پڑوا سلیم پور روڈ تک سی سی روڈ اور نالی کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 12جنوری2020)آبکاری وزیر را م نریش اگنیہوتری نے گاؤں نگلہ لؤ میں پڑوا سلیم پور روڈ تک سی سی روڈ اور نالی کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا،اتوار کے روز وزیر رام نریش اگنیہوٹری نے اپنے ایم ایل اے فنڈ کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی منصوبے کے تحت سی سی روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کے ساتھ انتخابات کے وقت کئے گئے وعدوں کو معیارکے مطابق مستقل کام کو انجام دے رہی ہے۔

 ریاست میں بیشتر سڑکیں گڈھوں سے آزاد ہوگئی ہیں، اور ریاست میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کا کام بہت تیزی سے جاری ساری ہے، تمام غنڈے موالی یا تو جیل کی چہار دیوای میں ہیں،یا پھر ریاست کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور شہریت ایکٹ کو عوامی مفاد میں لایا گیا ہے، حزب اختلاف کی جماعتیں ووٹ کی سیاست کے تحت جان بوجھ کر غلط افواہ پھیلا رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad