تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

'کاغذ نہیں دکھائینگے ' سی اے اے ,این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایس ڈ ی پی آئی کی ملک گیر مہم کا نئی دہلی میں آغاز

نئی دہلی(یواین اے نیوز 12جنوری2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈ ی پی آئی) نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف 'کاغذ نہیں دکھائینگے 'کے نعرے کے تحت ملک بھر میں 5000پروگراموں کا انعقاد کرکے عوام میں بیداری پیدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے تحت ایس ڈی پی آئی نے 11جنوری،2020کو بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں پارٹی قومی صدر ایم کے فیضی کی صدارت میں اس مہم کا آغاز کیا۔ افتتاحی پروگرام میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدور اڈوکیٹ شرف الدین احمد، دہلان باقوی، قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی اور دہلی صوبائی عہدیداران اور کارکنان شریک رہے۔ 

اس موقع پر ایس ڈ ی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے اور مرکزی حکومت کی تفریق آمیز رویہ اور بی جے پی، آر ایس ایس کی طرف سے ملک بھر میں پھیلائے گئے الجھن کو دور کرنے اور ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے ایس ڈی پی آئی 5ہزار پروگراموں کے ذریعے اور گھر گھر جاکر عوام کو مذکورہ کالے قوانین کی حقائق کو عوام کے سامنے رکھے گی اور ان میں بیداری پیدا کرے گی۔ ایم کے فیضی نے مزید کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آج تمام ہندوستانی، ذات پات، مسلک، مذہب اور خطے سے قطع نظر غریب، ناخواندہ اور کمزور لوگوں کو شہریت سے محروم کرنے والی متنازعہ قوانین اور فسطائی اقدامات کی مخالفت کرنے کا پختہ عزم کرچکے ہیں۔ آئین میں ہندوستان کے ہر فرد کو شہریت کا حق حاصل ہے۔

 ملک کے عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کی نفاذ کے خلاف ہیںاور کسی بھی صورت میں ان کے ایجنڈوں کو ملک میں نافذ ہونے نہیں دینگے۔ آج پور ا ملک ان قوانین کے خلاف سڑکوں پر ہے، حکومت مظاہرین سے بات کرنے کے بجائے لوگوںکو الجھانے کیلئے جھوٹ پھیلا رہی ہے، حکومت کے اسی منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے ایس ڈی پی آئی نے 'کاغذ نہیں دکھاینگے 'کے نعرے کے تحت عوام کے الجھن کو دور کرنے اور ان میں بیداری اور ہمت پیدا کرنے کیلئے اس ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad