تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

بجنور کے قاضی شہر جناب محمد طاہر علی کا انتقال

چاند پور; محمد شاہد(یواین اے نیوز11جنوری2020)بجنور کی عظیم شخصیت و شہر قاضی جناب محمد طاہر علی کا آج دوپہر بعد قریب پونے تین بجے انتقال ہوگیا وہ 90 سال کے تھے، اور پچھلے قریب تین ہفتہ سے شدیدبیمار چل رہے تھے، ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی شہر میںغم کی لہر دوڑ گئی ، اور لوگ محلہ قاضی پاڑہ ساکن ان کی رہائش گاہ تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے پہنچنے لگے ، دیر رات تک یہ سلسلہ چلتا رہا ۔خاندانی ذرائع کے مطابق قاضی محمد طاہر علی پچھلے کچھ عرصہ سے سانس کی بیماری میں ملوث تھے۔ قریب 3 ہفتہ قبل ان کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

جس کے بعد ان کی طبیعت اور زیادہ علیل ہوگئیں، انہیں بجنور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ،جہاں سانس کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر اشوک چاہل، اور ڈاکٹر تنظیم عارف کی نگرانی میں علاج چلا۔ طبیعت میں کچھ سدھار ہونے پر انہیں گھر لے آیا گیا ،جہاں ان کی سخت دیکھ بھال کی گئی۔ لیکن ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود ہفتے کے سہ پہر قریب پونے تین بجے انکا انتقال ہوگیا ۔ان کے جنازہ کی نماز اتوار کی صبح قریب دس بجے مسلم فنڈ کے سامنے ہوگی۔ یہ جانکاری مرحوم شہر قاضی کے فرزند نائب شہر قاضی جناب ماجد علی نے دی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad