تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

کوئی بھی حکومت احتجاج کی آواز کو کچل نہیں سکتی،شیوپال یادو

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز11جنوری2020)پرگتی شیل سماجوادی پارٹی (پرسپا )کے سربراہ شیوپال یادو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں یقینی طور پر سیاسی اتحاد کریگی،شیوپال یادو نے کہا کہ اگر سماجوادی پارٹی سے سمجھوتہ ہواتا ہے،تو بہتر ہے ،بصورت دیگر کسی اور سیاسی پارٹی سے اتحاد قاےم کر کے انتخاب لڑیگی ،ایک سوال کے جواب میں شیوپال یادو نے کہا کہ فیروز آباد پارلیمانی حلقہ سے ہم نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو شکست دینے کے لئے نہیں بلکہ خود اپنا پرچم لہرانے کے لئے انتخابی میدان میں تھا۔

اور فیروزآباد پارلیمانی حلقہ میں میرے لئے ایک ماحول بھی تھا لوگ مجھے پسند بھی کر رہے تھے،مگر عین موقعہ پر بی جے پی نے بازی مارلی،شیوپال یادو قصبہ میں ایک نجی پروگرام شرکت کر نے آئے تھے ، انہوں نے ملک کے حالات حاضرہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ شروع سے ہی این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کر رہے ہیں، اور بی جے پی حکومت کی پالیسیاں ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، طلباء پر پولیس کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت یہ سب ظلم کر رہی ہے، جمہوریت میں ہر شہری کو صدا بلند کر نے کا مکمل حق حاصل ہے، کوئی بھی حکومت احتجاج کی آواز کو کچل نہیں سکتی،اس موقعہ پر کامتا سنگھ یادو ، سنجے یادو، پرسپا ضلع صدر ووٹ سنگھ یادو، ڈاکٹر وجے یادو، اروند یادو، دنیش یادو، سچن یادو، سشیل یادو، وغیرہ جیسے لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad