چاند پور; محمد شاہد(یواین اے نیوز11جنوری2020)ضلع بجنور کے ایک ٹرک نمبریو پی 20 اے ٹی 09077 نے ضلع بجنور کے چھاچھری موڑ کے پل پر 25 کے قریب بھیڑوں کو کچل ڈالا ۔ بھیڑ مالک گاﺅں مکر پور گوجر کا بتا یا جا رہا ہے ۔یہ واقعہ آج شام قریب سات بجے کا ہے ۔
موقع پر صدر ایم ایل اے کے شوہر موسم چودھری موقع پر پہنچ گئے، اور متاثرہ شخص کو 50ہزارروپے کی مالی امداد کا اعلان کیاہے ، اور مویشی ڈاکٹر کو موقع پر بلایا ، بھیڑوں کا پوسٹ مارٹم کرایا ، زخمی بھیڑوں کا بھی علاج کرایا ۔تادم تحریر ٹرک مالک اپنے گھر کے کچھ افراد کو ساتھ لیکر موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ او ر معاوضہ دیکر سمجھوتے کی بات چل رہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں