دیوبند 13/ جنوری (دانیال خان) دارالعلوم وقف دیو بند کے قدیم ترین رکن شعبہ تنظیم و ترقی حافظ سعید احمد گورکھپوری کی والدہ محترمہ کی وفات پر دارالعلوم وقف دیوبند سمیت متعدد دینی اداروں میں مرحومہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشستوں کاانعقاد کرکے ایصال ثواب کااہتمام کیاگیا۔
حافظ سعید احمد گورکھپوری کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے کل ہند رابطہ مساجد کے قومی جنرل سیکریٹری اور سہ ماہی رسالہ سرگزشت کے مدیر اعلی مولانا عبداللہ ابن قمر نے کہا کہ مرحومہ پیرانہ سالی کے باوجود اخیر عمر تک صحت وسلامتی کیساتھ اپنے جسمانی وروحانی معمولات کی تکمیل کے لئے کسی کی محتاج نہیں تھی الحمدللہ تمام اولادوں کو علم دین کی دولت سے سرفراز کیا سبھی حافظ قرآن کے ساتھ ساتھ عالم اور مفتی بھی ہیں اور وہ بذات خود صوم وصلاہ کی پابند نہایت نیک صفت ایک مثالی خاتون تھین
پوری زندگی عابدانہ زاہدانہ پابند شریعت ہوکر گذاری جسکی برکت کے بدولت آج سارے بچے دین پر ثابت قدمی کے ساتھ ساتھ اپنی معاشی زندگی سے صرف آسودہ ہی نہیں بلکہ مضبوط و مستحکم ہیں۔اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی ؒ توفیق دے۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں