تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

کہا سنی کے دوران دو فریقوں میں مارپیٹ

دیوبند:11 / جنوری (دانیال خان)دیوبند کے قریبی گاؤں انبولی کے رہنے والے پرتاپ کی گاؤں کے ہی سچن کے ساتھ کسی بات کو لیکر کافی دنوں سے رنجش چلی آ رہی تھی،شام کے وقت دونوں فریقوں میں کسی بات کو لیکر کہاسنی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ میں تبدیل ہو گئی،دونوں فریقوں نے کوتوالی پہنچ کر ایک دوسرے کے خلاف تحریر دیتے ہوئے قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا۔

پولیس نے دونوں فریقوں کو سمجھا بجھا کر گھر بھیجنے کی کوشش بھی کی لیکن دونوں فریق کوتوالی میں ہی ایک دوسرے سے تلخ کلامی کرنے لگے جس پر پولیس نے دونوں فریقوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نقض امن کی کی دفعات میں جیل بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad