سرائے میر (یواین اے نیوز 11جنوری2020)اعظم گڑھ کی مشہور مارکیٹ سرائے میر میں ان دنوں چوریوں کا دور چل رہاہے،بیتے کئی دنوں سے کسی نا کسی دکان میں چور تالا توڑ کر چوری کررہے ہیں۔ اور پولس ابھی تک کسی بھی چور کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔ آپ کو بتادیں کی سرائے تھانہ مارکیٹ سے لگا ہوا ہے۔
مگر چور بے خوف ہوکر یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ جمعہ کی رات کو حسن پور کے رہنے والے محمد اسجد کی سرائے میر کے ٹھٹیری بازار میں کپڑے کی دکان ہے،جہاں سے چوروں نے چار ہزار نقدی،اور دس ہزار مالیت کے کپڑوں کو چرا لیا ہے۔ صبح بازار جب کھلی تو آس پاس کے لوگوں نے محمد اسجد کو اطلاع دی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں