تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

مسلم خاتون پر گرام پردھان نے ہاتھ اٹھایا ۔ایف آئی آر درج گاؤں کے لوگوں میں غصہ

رپورٹ دانیال خان دیوبند ۔(یواین اے نیوز 19جنوری 2020)دیوبند تحصیل کے گاؤں اسر پور کی باشندہ خاتون اتر کلی اہلیہ کشمیرہ نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں گاؤں پردھان پر مار پیٹ کرنے اور مخالفت پر جان سے مار دینے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے۔کوتوالی میں دی گئی تحریر میں متاثرہ خاتون اتر کلی اہلیہ کشمیرہ نے بتایا ہے کہ اس کے گھر کے پاس ہی واقع ایک اسکول میں گاؤں پردھان اور سکریٹری کی میٹنگ چل رہی تھی
،

اس دوران میں اسکول پہنچ گئی اور سکریٹری سے اپنے مسائل بیان کئے،خاتون کے مطابق اس کامنریگا جاب کارڈ بنا ہوا ہے لیکن گاؤں پردھان انکو کام نہیں دے رہا ہے ساتھ ہی گاؤں پردھان نے بیت الخلا بنوانے کے نام پر اس کے ساتھ ساتھ گاؤں کے کافی لوگوں سے پانچ پانچ ہزار بھی وصول کئے ہیں۔خاتون کے مطابق اپنی شکایت سے ناراض ہوکر گاؤں پردھان نے اسکو مارپیٹ کر زخمی کر دیا ساتھ ہی اسکو پولیس میں جانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔خاتون کی تحریر پر پولیس نے معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad