رپورٹ۔حافظ محمد ذاکر ،بھو گاؤں مین پوری ۔(یو این اے نیوز 15جنوری 2020)بھوگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ نیشنل انٹر کالج میں گزشتہ کئی روز سے بیڈ منٹن کر کٹ ٹورنا منٹ چل رہا تھا،آج ٹور نا منٹ کے اختتامی وایوارڈ تقسیم تقریب میں مین پوری کے سابق ممبر آف پارلیامنٹ مسٹر تیج پرتاپ سنگھ یادوخصوصی مہمان کی حیثیت سے موجود رہے، نیشنل انٹر کالج بھوگاؤں کے طلباء وطالبات وکھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہے، کھیلوں سے صحت مند مسابقتی جذبے کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے،کھیل کود میں شکست کوئی معنی نہیں رکھتی،
کبھی اس بات سے مایوس نہیں ہو نا چاہئے کہ ہم ہار گئے،شکست سے بھی بہت سی خامیاں دور ہو جاتی ہیں،شکست کے بعد پھر نئے حوصلہ سے کھیل کے میدان میں اترنا چاہئے،کھیل کو ہمیشہ کھیل کے ہی نظریہ سے دیکھنا چاہئے،کھیل مقابلوں میں شکست اور فتح کوئی معنی نہیں رکھتی،ہمیں اپنے کھیل کی کمیوں پر غور فکر کرنا چاہئے،نایہ کہ کہ ہم افسوس کریں،نئی امنگوں کے ساتھ پھر اائندہ مقابلوں میں اپنے آپ کو تیار کریں،اور جو فاتح کھلاڑی ہیں وہ اپنے حوصلوں کو اور مزید تقویت دیں،قصبہ سے نکل کر ضلع میں کھیلیں پھر ریاستی سطح پر کھیلیں،اور پھرملکی سطح پر کھیل کرفتح کا پرچم لہرائیں،
اور اپنے ملک کا اسکول کا اور اپنے ماں باپ اساتذہ کا نام روشن کریں،اس موقع پر سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ، سابق بلاک چیف آشوتوش یادو، دیویندر سنگھ یادو ایڈووکیٹ، نکل سکسینہ، راجیش کھٹک،شوم کشیپ، کشوری لال شرما، مہیش یادو، موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں