مین پوری 15 جنوری، 2020 (حافظ محمد ذاکر)کمشنر آگرہ ڈویژن، آگرہ انل کمار نے، عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کا فیڈ بیک لیتے ہوئے علاقے کے گولابازارپرائمری اسکول کے احاطہ میں رہائشیوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل افراد کو بغیر کسی پریشانی کے اسکیم کا فائدہ ملے گا، جو بھی اہل شخص وزیر اعظم آواس منصوبہ شہری سے فائدہ حاصل نہیں کر سکا ہے،وہ فوراً ڈوڈا آفس سے رابطہ قایم کریں
اور اپنی درخواست دیں، اگر اہل ہوں تو آپ کو اسکیم کا فائدہ ضرور ملے گا، انہوں نے کہا وزیر اعظم شہری رہائشی اسکیم کے تحت ضلع میں 13986 مستفید ہوئے ہیں، جن میں سے 6026 پہلی قسط رقم ارسال کی گئی ہے، 2693 مکانات مکمل ہوچکے ہیں،کچی آبادی کے گولا بازار میں رہائشی سکیم کے تحت 74 مستفید افراد کو فائدہ دیا گیا ہے، سب کے اکاؤنٹس میں پہلی قسط رقم ارسال کردی گئی ہے، 10 مکانات مکمل ہوچکے ہیں، بقیہ مکان زیر تعمیر ہیں، گولا بازار میں خصوصی اجزاء منصوبہ اسکیم کے تحت، 03 افراد کو سیلف ایمپلائمنٹ کے لئے فائدہ دیا گیا ہے، جن میں سے 01 فرد کو ۲ لاکھ
روپیہ ہاتھ والے ٹھیلہ کے لئے قرض بینک سے تقسیم کیا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو کوڑاکرکٹ کھلے میں نہیں پھینکنا چاہئے، گھر گھر کچرا جمع کرنا چاہئے، صفائی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے، جو بھی ہینڈ پمپ خراب ہیں وہ ترجیحی طور پرصحیح کیے جائیں، جن مکانوں کو پانی کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے، ایک ٹیم بنائیں اور معائنہ کروائیں جو بھی خامیاں فوراًدور کی جائیں،
ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے گولہ بازار کے رہائشیوں سے کہا کہ اگر کسی کو کوئی پریشانی ہے تو اسے فوری طور پرگوش گزار کریں،ترجیحات پر مسائل کا حل کیا جائیگا، نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لئے درمیانی افراد سے سہارا نہیں لینا چاہئے، اگر اہل ہو نگے تو انہیں اس اسکیم کا فائدہ ضرور حاصل ہوگا، انہوں نے ایگزیکٹو آفیسر کو شہری باڈی کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہر میں کہیں بھی گندگی نظر نہ آئے، ہر وارڈ میں مناسب ڈسٹربن دستیاب ہوں، کوڑے کو کوڑے دان میں ہی ڈالا جائے،
انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ وقت سے پانی کا بل اور مکان کا ٹیکس ادا کریں، صاف مین پوری، سندر مین پوری مہم کا حصہ بنیں، اور ضلع کو صاف ستھرا بنانے کی سمت کام کریں، نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ ڈالیں، پانی ضائع نہ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں