سرائے میر (یواین اے نیوز15جنور2020)اعظم گڑھ کے سرائے میر تھانہ کے ننداؤں گاؤں میں واقع عیدگاہ میں دوسرے فرقے کا نوجوان نے 'ٹک ٹاک' کے لئے ویڈیو بنا کر وائرل کردی،گاوں والوں کو جب اسکی اطلاع ملی تو انہوں نے اسکی شکایت پولس میں کی جسکے بعد پولس نے اس لڑکے کو آنن فانن گرفتار کرکے سرائے میر تھانے میں لے ائی۔ ویڈیو دراصل عیدگاہ کے احاطے میں بنی تھی۔ جس پر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی جبکہ درجنوں افراد ایک ساتھ تھانے پہنچے تو پولیس نے جلدی سے ملزم نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
تاہم ، پولیس اس معاملے میں قانونی کارروائی نہیں کرسکی۔ رات گئے تک حکام بھی اس معاملے سے لاعلم رہے۔آپ کو بتادیں کی اسطرح کا معاملہ پہلے بھی کئی بار منظرعام پر آیا ہے۔گاوں والوں نے سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی صورتحال میں پولیس کی مدد لینا مناسب سمجھا جاتا ہے۔ جب لوگوں نے پولیس کو حقیقت بتائی تو پولیس والوں نوجوان کو دھر دبوچا،مگر خبر لکھے جانے تک کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ہے۔وہیں جب اس معاملے میں پھول پور سی او روی شنکر سے پوچھا گیا تو انہوں کہا کہ معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں