تازہ ترین

پیر، 13 جنوری، 2020

لائبریری میں یونین سروس پبلک سروس کمیشن کی طرز پر پڑھایا جائیگا:ڈی،ایم

حافظ محمد ذاکر.مین پوری 13 جنوری، 2020 ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے متعلقہ عہدیداروں و ضلع لائبریری کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ریاستی لائبریری کی ترقی و توسیع اور جدید کاری کے لئے منعقد ایک میٹنگ میں کہا کہ بچوں کو لائبریری میں یونین پبلک سروس کمیشن کی طرز پر 24 جنوری سے پڑھایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ لائبریری کے بچوں کو ہفتہ میں ایک دن خود اور چیف ڈویلپمنٹ آفیسر کے علاوہ دیگر ضلع سطح کے افسران، دلچسپی رکھنے والے اساتذہ،کوچنگ سینٹر مالکان سکھائیں گے

،انہوں نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے کا بنیادی موضوع  ''بچوں کو پڑھنے کا طریقہ'' 
ہوگا، انہوں نے لائبریری انچارج کو ہدایت کی کہ وہ یونین پبلک سروس کمیشن کی طرز پر بچوں کو تعلیم حاصل کرائیں، 24 جنوری سے پہلے تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کے بعد پبلک سروس کمیشن کے نصاب کے مطابق ضروری مسابقتی امتحانات کی کتابیں خریدی جائیں،ٹاپرز سمیت اہم کوچنگ مراکز سے نوٹس منگوائے جائیں،انہوں نے کہا کہ لائبریری میں یو پی ایس سی، پی سی ایس سمیت مسابقتی امتحانات کے لئے اچھے معیار کی کتابیں دستیاب ہوں، لائبریری میں اساتذہ، سرکاری اہلکاروں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے،   

  مسٹر سنگھ نے ہدایت دی کہ طلباء کو مطالعہ کرنے کے لئے ہال میں 100 طلباء کو بیٹھنے کا انتظام کیا جائے، نیز ہال میں منسلک 04 کمروں کے بیت الخلاء بھی بنائے جائیں، اس کے لئے فوری خرچہ کا تخمینا اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ کو مہیا کرائیں،انہوں نے کہا کہ طلباء کو ہال میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک پروجیکٹر کا بھی اہتمام کیا جائے، حفاظت کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی مہیا کیے جائیں، کیمپس میں سوڈیم لائٹس لگائی جائیں، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لائبریری کے نزدیک ضلع اسکول انسپکٹر، ضلع بیسک ایجوکیشن آفیسر آفس کے خالی پڑے کیمپس کو لائبریری کے طور پر استعمال کیا جائے گا، انہوں نے ضلع کے سربراہان، کوٹیدار، پٹرول پمپ آپریٹرز، سنار، اسکول آپریٹرز، کاروں کے مالکان، رضاکار تنظیموں، شہر کے شرفاء، وغیرہ سے اپیل کی ہے کہ مختلف مسابقتی امتحانات، ترقی، ترویج، ریاستی لائبریری کی جدید کاری،مختلف امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کا تعاون کریں،

طریقہ یہ ہے،5100 روپے  جمع کریں اور تاحیات معزز ممبر بنیں، اور 1100 روپے جمع کروائیں اور تاحیات خصوصی ممبر بنیں، انہوں نے کہا کہ وہ لائبریری کے لئے رضاکارانہ طور پر اہم مسابقتی امتحان کی کتابیں، کرسیاں، میزیں، رسالے، ڈسپلے ریک، این سی ای آر ٹی کتابیں اور امتحانات میں مفید اشیاء وغیرہ فراہم کرسکتے ہیں،            انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے ان کے موبائل نمبر 9837105499 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad