تازہ ترین

جمعرات، 23 جنوری، 2020

اپنی زندگی میں ایسا کام کرو جس سے دنیا آپ کو یاد کرے:ایس پی

رپورٹ ۔حافظ محمد ذاکر.مین پوری ۔(یو این اے نیوز 23 جنوری، 2020 )ضلع  مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے قصبہ بیور میں لگنے والے  شہید میلہ کا  شمع روشن کر کے و شہیدوں کی تصاویر پر گل پوشی کر کے باقاعدگی سے افتتاح کیا، اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بیور کے بہادر شہداء نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے کم عمری میں ہی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ضلع کا نام پورے ملک میں روشن کیا، قصبہ بیور کے لوگ پچھلے 48 سالوں سے ملک کی آزادی کے لئے شہید ہونے والے شہیدوں کی یاد میں میلہ کا انعقاد کرتے ہیں،جو قابل تعریف ہے،  انہوں نے کہا کہ آج یوم بہادریعنی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قصبہ بیور کے بہادر بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور اس ملک کو 
آزادی دلانے میں ضلع کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا،
         
 پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بے شمار لوگوں نے آزادی حاصل کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کو آج ہم بچشم خود دیکھ رہے ہیں،شہیدوں نے ملک کو آزاد کروانے کے لئے بہت جدوجہد کی ہے تب جاکہ ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں،ہمیں آج اپنے شہدا کے سامنے جھکنے کا موقع ملا ہے، بیور کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے 03 بہادر شہیدوں نے ملک کو آزاد کرانے میں جو اپنی قربانی پیش کی ہے اس کو ضلع کے لوگ کبھی فراموش نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ جو بھی اس دنیا میں پیدا ہوا ہے اس کو ایک دن اس دنیا سے چلے جاناہے،لہذا اپنی زندگی میں ایسا کام کرو جس سے دنیا آپ کو یاد کرے،

اس دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھیر کمار، میلہ سمیتی کے راج ترپاٹھی، کشن دوبے، نگر پنچایت صدر نمائندے سریتکانت بھاٹیا، مختلف اسکولوں کے منیجر، پرنسپل، بڑی تعداد میں اسکول کے بچے وغیرہ موجود تھے،
 سدیتی گلوبل اکیڈمی کے بچوں نے حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad