تازہ ترین

جمعرات، 16 جنوری، 2020

َْٰٖپولیس کا جدید نظام دیوبند تھانہ میں نافذ

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 16جنوری 2020)دیوبند تھانہ علاقہ میں پولیس کا جدید بیٹ نظام نافذ ہو گیا۔جس سے علاقہ کے لوگوں کو نئی پولیسنگ دیکھنے کو ملے گی۔بیٹ پولیسنگ کو لیکر ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے تھانہ میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا اور منتخب 34بیٹ سپاہیوں کو اس کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔اس دوران ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ دیوبند علاقہ کو 34بیٹ میں تقسیم کیا گیا ہے اور سبھی علاقوں میں ہفتہ میں کم از کم ایک یا دو مرتبہ بیٹ افسر تمام علاقوں کا دورہ کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹ پولیسنگ پولیس محکمہ کا ایک نیا جدید نظام ہے جس کے تحت بیٹ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت دیوبند علاقہ میں 34چھوٹے چھوٹے علاقہ بنائے گئے ہیں جن میں بیٹ افسر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔اس دوران سی او چوب سنگھ،کوتوالی انچارج یگھ دت شرما اور تمام چوکی انچارجوں سمیت بیٹ سپاہی موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad