تازہ ترین

جمعرات، 16 جنوری، 2020

مکر سنکرانتی پر سماجی تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ نے کھچڑی تقسیم کی

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 16جنوری 2020)مکر سنکرانتی کے موقع پر محلہ سرائے کہا ران میںسماجی تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ کی جانب سے کھچڑی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سابق مگر پالیکا رکن کھیم کرن کشیپ اور ڈاکٹر بی پی سنگھ نے بتایا کہ مکر سنکرانتی تہوار کی ہندو مذہب میں بہت اہمیت ہے،مکر سنکرانتی ہمیشہ جنوری کی چودہ یا پندرہ تاریخ ہی کو ہی منایا جاتاہے کیونکہ اسی دن سورج خط قوس سے گزر کر خط جدی میں داخل ہوتا ہے۔

 لہذا یہ تہوار اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ سورج مکر (جدی) میں داخل ہو رہا ہے۔ نیز اس دن کو بھارت میں موسم بہار کی آمد کا دن اور نیپال میں ماگھ مہینہ کا آغاز سمجھا جاتا ہے،اس دن غریب افراد کو کھچڑی اور تل وغیرہ دئے جاتے ہیں۔اس دوران سشیل جاٹو،چودھری اومپال سنگھ،امن کشیپ،رام کلاں سینی،وجے بجاج،پنٹو کشیپ،راجکمار،سریتا ٹنڈن،سومناتھ،محسن اور حاجی حنیف وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad