پنجاب(یواین اے نیوز 18جنوری2020)اس وقت مودی حکومت چاروں طرف سے گھرتی ہوئی دکھ رہی ہے،ایک طرف کیرل حکومت نے شہریت قانون کو رد کرنے کی مانگ کو لیکر کورٹ میں جانے کی تیاری کرلی ہے وہیں پنجاب حکومت نے بھی جمعہ کے روز شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کیس سے متعلق مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اشارہ کیاہے۔ وزیر اعلی امریندر سنگھ نے اسے ہٹلر جیسا بنایا ہوا قانون قرار دیا۔ ریاستی حکومت نے قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پہلے اسمبلی اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی۔
چیف منسٹر آفس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر اس قانون کو پنجاب اور دیگر مخالف ریاستوں میں نافذ کرنا ہے تو مرکزی حکومت کو بہت سی تبدیلیاں لانی ہوں گی۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پنجاب حکومت مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں جائے گی۔ گذشتہ سال پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں مرکزی حکومت نے لوک سبھا-راجیہ سبھا میں یہ قانون پاس کیا تھا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے 10 جنوری کو سی اے اے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن جماعتیں اس قانون کی مخالفت کر رہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں