تازہ ترین

جمعرات، 23 جنوری، 2020

کوئی کاغذ مانگنے آئے تو کہنا چارمینار میرے باپ نے بنوایا ہے تیرے باپ نے نہیں:اکبرالدین اویسی

حیدرآباد:22جنوری(بی این ایس)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی نے پیر کو حیدرآباد میں ایک بار پھر ایک بیباک تبصرہ کیا۔حیدرآباد کے ایک اجتماع میں اویسی نے شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کرتے ہوئے مرکز پر نشانہ لگایا۔اویسی نے حیدرآباد میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کاغذ دیکھنے کے لئے گھر آئیں ان سے کہہ دو کہ ہم نے اس ملک میں 800 سال راج کیا ہے،یہ چار مینار میرے باپ دادا نے بنوایا ہے۔

 تیرے باپ نے نہیں۔اویسی نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،ہمیں ان کی باتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہے،جو لوگ پوچھ رہے ہیں کہ مسلمان کے پاس کیا ہے، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ تو میرے کاغذ دیکھنا چاہتا ہے،میں نے 800 برس تک اس ملک میں حکمرانی اور جاںبازی کی ہے،یہ ملک میرا تھا، میرا ہے اور میرا رہے گا۔

 میرے ابا اور دادا نے اس ملک کو چارمینار دیا، قطب مینار دیا، جامع مسجد دیا،ہندوستان کا وزیر اعظم جس لال قلعہ پر پرچم لہراتاہے اسے بھی ہمارے باپ دادا نے ہی دیا ہے۔اویسی نے مزید کہا کہ اگر کوئی کاغذ مانگتا ہے تو اسے کہو کہ تو کاغذ کیا مانگ رہا ہے، وہ جو چار مینار کھڑا ہے وہ میرے باپ دادا نے بنوایا، تیرے باپ نے نہیں بنوایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad