تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

خالی پیٹ لہسن کھائیں اور بیماری بھگائیں!

دہلی(یواین اے نیوز 19جنوری2020)لہسن تو کھانے میں استعما ل ہوتا ہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسے کچا کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی رونما ہوتی ہے ۔یہ دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خون گاڑھا ہونے اور کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے شریانیں بند ہونے لگتی ہیں لیکن اگر لہسن استعمال کیا جائے تو خون پتلا ہونے لگتا ہے۔کئی معالجین کا ماننا ہے کہ لہسن معدے، کولون،مثانے،پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر کے لئے بھی بہت مفید ہے۔لہسن ایک مادہ ایلی سین بناتا ہے جو کہ بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتاہے۔اگر آپ بھی لہسن سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تولہسن کی ایک توڑی کو30منٹ تک منہ میں رکھیںاور اسے چوستے رہیں۔

اگر چاہیں تو اسے چبا بھی سکتے ہیں اور30منٹ تک منہ میں رکھنے کے بعد اسے تھوک دیں۔جیسے جیسے یہ آپ کے تھوک میں شامل ہوکرمعدے میں جائے گااور خون میں ملے گا ویسے ویسے آپ اپنے اندر مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔آپ چاہیں تو بعد میں لہسن کی بدبو ختم کرنے کے لئے پیسٹ کرلیں،چاہیں تو کافی کے چند دانے بھی چبائے جاسکتے ہیں۔چینی لوگ لہسن کو کھانے کا یہ طریقہ استعمال کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے انسانی جسم کی صفائی ہوتی ہے اور اس میں سے زہریلے مادے نکل جاتے ہیں۔یہ طریقہ خون،گردوں،پھیپھڑوں اور معدے کو صاف کرکے دل کو مضبوط کرتا ہے اور ساتھ ہی ہماری بھوک بڑھانے کے ساتھ مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے۔اگرآپ کو شدید کھانسی یا گردوں میں پتھری کی شکایت ہوتو یہ طریقہ علاج ضرور آزمائیں۔

 ہم آپ کو لہسن کے خالی پیٹ استعمال کے فوائد بتائیں گے۔
*صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہو تا ہے اور انسانی جسم میں کئی خطرناک بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
*خالی پیٹ لہسن کھانے سے پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کہ وجہ سے بہت کمزور ہو جاتا ہے اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پاتاجس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔
*لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ ،سردی اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔
*یہ خون کو پتلا کرتا ہے جس سے آپ کا نظام دوران خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے۔
*اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں ، بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔
*اگر اعصابی کمزوری کا مسئلہ ہو تب بھی لہسن انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
*اگر آپ کو جلدی بیماری کا مسئلہ درپیش ہو تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں۔ اس سے آپ کے جسم میں زہریلے مادے کم ہوں گے اور جلد تر وتازہ رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad